پینٹ، پاجامہ کو موڑ کر نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے

مسئلہ: پینٹ، پاجامہ کو موڑ کر نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے 

    کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا نیچے سے پینٹ یا پاجامہ موڑ کر نماز پڑھنا جائز ہے؟ 

المستفتی: احقر عبد الرشید قادری نوری بھول پال 

باسمه تعالیٰ وتقدس

الجواب بعون الملک الوھاب

    پینٹ یا پاجامہ موڑ کر نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے اور ایس نماز کا دوبارہ پڑھنا واجب ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ 

امرنا ان لا نکف شعرا ولا ثوبا“ (صحیح البخاری، ج:1 ص: 112 )

یعنی ہمیں حکم ہوا ہے کہ ہم بال اور کپڑے نہ سمیٹیں 

فتاوٰی عالمگیری مع دانیہ میں ہے:

یکرہ للمصلی ان یکف ثوبه“ ( فتاوٰی عالمگیری ج:1 ص:105)

یعنی نمازی کے لیے اپنے کپڑوں کو سمیٹنا مکروہ ہے 

اور شامی ہے: 

”حرر الخیر الرملی مایفید ان الکراھة فیه تحریمیه“ ( رد المحتار، ج:2 ص:406 )

والله تعالیٰ اعلم بالصواب 

الجواب صحیح: محمد قدرت اللہ رضوی 

کتبه: محمد اختر حسین قادری

[ فتاوٰی علیمیۂ جلد اول صفحہ:235