مسجد کے مائک سے اعلان کرنا کیسا ہے؟

 مسئلہ: مسجد کے مائک سے اعلان کرنا کیسا ہے؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ: 

(1) گاؤں کی جامع مسجد کی مائک سے گاؤں کی کسی میت کے جنازہ میں شریک ہونے کے لیے اعلان کرنا اور چاند کے بارے میں اعلان کرنا یا گاؤں کی کمیٹی کی جانب سے وقتا فوقتا کوئی بھی اعلان کرنا جائز ہے یا نہیں۔

 (2) مسجد میں نعت و منقبت اور تقریر کی کیسٹ بجانا کیسا ہے؟ رمضان المبارک میں سحری کے وقت لوگوں کو جگانے کے لیے بجانے ہیں۔ قرآن و حدیث کی روشنی میں مفصل جواب عنایت فرمائیں۔

المستفتی: محمد انظار عالم قادری بمقام سالکی پوسٹ گاچھاپارہ تھانہ ضلع کشن گنج بہار

 باسمه تعالیٰ وتقدس

الجواب بعون الملک الوھاب: 

    اگر وہ مائک چندہ سے خریدا گیا ہے اور چندہ دینے والے جانتے تھے کہ لاؤڈ اسپیکر ضروریات مسجد میں استعمال ہونے کے ساتھ ساتھ اس سے موت کا اعلان بھی ہوگا اور بھی دیگر اعلان،مثل اعلان جلسہ ومیلاد ہوں گے یا کسی ایک شخص نے وہ مائک دیا ہے کہ اس سے اذان واقامت کے علاوہ دوسرے دینی امور کا اعلان بھی کر سکتے ہیں تو مسجد کے ایسے‌مائک سے نمازے‌جنازہ وغیرہ کا اعلان جائز ہے۔ 

   (2) اگر اشعار میں کوئی شرعی قباحت نہ ہو یوں ہی تقریر میں کوئلے شرعی حرج نہ ہو اور اعوام کو اس سے کوئی تکلیف نہ ہو تو کیسٹ کو مسجد میں لگایا جاسکتا ہے مگر نہ لگانا بہتر ہے۔ والله تعالیٰ اعلم

الجواب صحیح: محمد تفسیر القادری قیامی 

کتبه: محمد اختر حسین قادری 

[ فتاوٰی علیمیۂ جلد اول صفحہ: 239]