دین اسلام کو گالی دینا کیسا ہے

دین اسلام کو گالی دینا کیسا ہے

 چند مسلمان اکھٹا ہوئے اور زید سے مدرسہ عربیہ میں لڑکی دینے کے لیے کہا زید نے انکار کیا تو لوگوں نے سمجھایا کہ دین اسلام کی بات ہے مدرسہ مسجد میں جہاں تک ہو سکے امداد کرنی چاہیے اس بات پر زید غصہ میں آگیا اور اس نے برے الفاظ میں دین اسلام کو کھلی ہوئی گالی دی تو زید کے بارے میں کیا حکم ہے؟ 

المستفتی: غلام محی الدین نکہا بستی

باسمه تعالیٰ وتقدس

الجواب بعون الملک الوھاب:

 زید دین اسلام کو گالی دینے کے سبب کافر ہو گیا اس پر لازم ہے کہ توبہ و تجدید ایمان کرے اور بیوی والا ہو تو تجدید نکاح بھی کرےاور اگر وہ ایسا نہ کرے تو مسلمانوں کو اس کا بائیکاٹ کرنے کا حکم ہے

 :قال اللہ تعالیٰ 

وَاِمَّا يُنْسِيَنّكَ الشَّيْطَانُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِكْرىٰ مَعَ الْقَوْمِ الظَّالِمِيْنَ۔ (پارہ 7 سورت الانعام آیت 68)

ترجمہ: اور جو کہیں تجھے شیطان بھلاوے تو یاد آئے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھ۔

الجواب صحیح: جلال الدین احمد الامجدی

کتبه: اشتیاق احمد رضوی مصباحی

[فتاوی فقیہ ملت جلد اول صفحہ ۸]