MASALA NO : #03
السوال :
السلام علیکم رحمۃ اللہ و برکاتہ سوال علماء کرام اور مفتیان عظام کی بارگاہ میں یہ ہے کہ سب حلال جانوروں کو ذبح کر کے کھاتے ہیں َاور مچھلی کو ذبح نہیں کرتے اس کی کیا وجہ ہے علماء کرام رہنمائی فرمائیں فقط سلام 
السائل : عبداللہ مصطفائی فیضی کچھ گجرات
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ
الجواب : بعون الملک الوہاب 
   قربانی اس لئے کہ  جاتی ہے تاکہ جانور کے اندر سے خون مفسوح نکل جائے اس لئے کہ یہ ناپاک ہوتا ہے اگر یہ جانور کے اندر ہو اور وہ مر جائے تو وہ اس کے خون کے ناپاک ہونے کی وجہ سے اس کا گوشت پوست  ناپاک ہوجاتا ہے جس کا کھانا ناجائز ہوتا ہے اور مچھلی کے اندر خون ہوتا ہی نہیں ہے تو وہ عدم ذبحہ کی صورت میں اس کا گوشت  ناپاک نہیں ہوتا 
 امام اہل سنت فتاوی رضویہ شریف میں فرماتے ہیں :
   خون مفسوح ناپاک ہے وہ بدن میں رہے اور جانور مرجائے تو تمام گوشت پوست نجس وحرام ہوجاتاہے۔ ذبح سے مقصود اس کا جدا کرنا ہے 
( جلد 20ص 62) 
اور فرماتے ہیں :
   مچھلی اور ٹیری میں خون ہوتاہی نہیں کہ اس کے اخراج کی حاجت ہو ہمارے یہاں صرف یہی دو حلال ہیں، لہذا صرف یہی بے ذبح کھائے جاتے ہیں 
( جلد 20 ص 62 ) 
واللہ اعلم ثم رسولہ اعلم 
.png)

.png) 
.png) 
.png) 
 
.png) 
 
 
 
 
