Furoge ahale sunnat ke liye imam ahale sunnat ke 10 nikati paigam ure dawateislami

 

فروغ اھل سنت کے لیے امام اہل سنت کے دس نکاتی پروگرام اور دعوت اسلامی 

  

    

عظیم الشان مدارس کھولے جائیں  (١) باقاعدہ تعلیم ہوں۔ 

     امام اہل سنت کا پہلا نکتہ کی عملی وجود دعوت اسلامی نے خوب خوب کیا ہے جس کے لیے دعوت اسلامی کے تحت چلنے والے تعلیم ادارے جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کی عمارتیں دیکھی جاسکتی ہیں۔ عموما جامعات المدینہ اور مدارس المدینہ کی عمارتیں ایسی ہوتی ہیں جس کے دیکھنے کے بعد ایک اور نظر دیکھنے کی خواہش ہوتی ہے۔ اس وقت شعبہ نظامیہ سے متعلق جامعات کی تعداد ٤٢٩ جب کہ طلبہ کرام کی تعداد کم و بیش ٤٤٠٠٠ ہے اور شعبہ حفظ و ناظرہ سے متعلق مدارس المدینہ کی تعداد ٢٧٠٠ سے زائد ہیں اور تعداد طلبہ کرام ١٢٨٠٠٠ سے زائد ہے۔ 


عمارتوں کی خوب صورتی اور جاذبیت کے ساتھ ساتھ تعلیمیں بھی باقاعدہ انداز میں ہوتی ہیں جس کا بخوبی انداز جامعات المدینہ کے نصاب تعلیم اور اساتذہ کرام کے طریقہ تعلیم سے ہوجاتا ہے۔ 


    (٢) طلبہ کو وظائف ملیں کہ خواہی نخواہی گرویدہ ہوں۔ 

    اس حوالے سے عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی اپنا کام کر رہی ہے جس کا ایک طریقہ کار یہ بھی ہے کہ جو طلبہ کرام مالی لحاظ سے کمزور ہوتے ہیں ان کی پوشیدہ طور پر اساتذہ کرام کسی ہو کسی طرح تعاون کرتے ہیں جس سے ان کی تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے اور مالی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ہے 


     (٣)  مدرسوں کی بیش کرار تنخواہیں ان کی کار وائیوں پر دی جائیں کہ لالچ سے جی جان توڑ کر کوشش کریں۔ 

    الحمداللہ عزوجل دعوت اسلامی کے تحت چلنے والے جامعات المدینہ اور مدارس المدینہ کے مدرسین کو خاطر خواہ تنخواہیں دی جاتی ہیں جس سے عموماً اساتذہ کرام خلوص و للہیت کے ساتھ جی جان توڑ کر کوشش کرتے ہیں اور صرف تنخواہیں ہی نہیں بلکہ بسا اوقات ایسا بھی دیکھا گیا ہے کہ اگر کسی کو طے شدہ تنخواہ سے زندگی گزر بسر میں آزمائش ہو رہی ہے تو الگ سے بھی ان کی 

تنخواہ میں اضافہ کی بھی کوشش رہتی ہے۔ 


٤) طبائع طلبہ کی جانچ ہو جس کام کے زیادہ مناسب دیکھا جائے معقول وظیفہ دے کر اس میں لگایا جائے یوں ان میں کچھ مدرسین بنائیں جائیں کچھ واعظین کچھ مصنفین، کچھ مناظرین، پھر تصنیف و مناظرہ میں بھی توزیع ہو کوئی کسی فن پر کوئی کسی فن پر۔ 


    اس اس نکتہ پر بھی مضبوطی سے عمل پیرا ہے دعوت اسلامی۔ طلبہ کرام کے ذہن کا جائزہ لینے کے بعد جو جس میدان میں کارکردگی دیکھانے کا زیادہ اہل ہوتا ہے اسے اس میدان میں خدمات دینیہ کے لیے روانہ کر دیا جاتاہے آج دعوت اسلامی کے فارغین جامعات المدینہ، مدارس المدینہ میں جہاں بحیثیتِ استاذ مصروف عمل ہیں وہیں المدینہ العلمیہ میں تصنیف و تالیف اور ترتیب و پیشکش میں منہمک ہیں نیز تبلیغی و دعوتی اسفار کے ذریعے ترویج و اشاعت دین کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ 


   (٥)  ان میں جو تیار ہوتے جائیں تنخواہیں دے کر ملک میں پھلائے جائیں کہ تحریرات و تقریرا و وعظا و مناظرۃ اشاعت دین و مذہب کریں۔ 


   الحمداللہ ثم الحمداللہ امام‌ اہل سنت کے اس نکتہ پر بھی معتقدین و محبین اور مریدین عمل پیرا ہیں خود وطن عزیز ہندستان سے بھی کئ ایک علماے کرام بیرون ہند خدمت دین میں مختلف حیثیت سے انجام دے رہے ہیں۔ 


   (٦) حمایت (مذہب) وہ رد بد مذہباں میں مفید کتب و رسائل مصنفوں کو نزرانے دے کر تصنیف کرائیں جائیں۔


   دعوت اسلامی اپنے انوکھے انداز میں رد بد مذہباں میں بھی پیش پیش ہے اور رسائل بھی شائع کرتی رہتی ہے جس خوش نصیب کو بھی جائزہ لینا ہو وہ مکتبۃ المدینہ میں دیکھ سکتے ہیں یا www.dawateislami.net وزٹ کر کے ملاحظہ  سکتے ہیں۔ 


    (٧) تصنیف شدہ اور نو تصنیف رسائل عمدہ اور خوش خط چھاپ کر ملک میں مفت شائع کیے جائیں۔ 


    اس حوالے سے بھی عاشقان رسول کی دینی تحریک کی کار کردگی نمایاں ہے جس کا اعتراف خود علماے کرام کریں گے نیز چشن صد سالہ میں بھی لاکھوں روپے کی کتابیں علمائے اہلسنت میں تحفۃ تقسیم کی گئی تھی۔ 


    (٨) شہروں شہروں آپ کے سفیر نگران رہیں جہاں  واعظ یا مناظر یا تصنیف کی حاجت ہو آپ کو اطلاع دیں۔ آپ سر کوبی اعداء کے لیے اپنی فوجیں میگزین رسالے بھیجتے رہیں۔ 


     اس پر بھی بطریق احسن کام جاری ہے۔ 


     (٩) جو ہم میں اپنی قابل کار، موجود اور اپنی معاش میں مشغول ہیں وظائف مقرر کر کے فارغ البال بنائے جائیں اور جس کام میں انہیں مہارت ہو لگائے جائے۔ 


   اس نکتہ پر بھی عملی جامہ پہنایا گیا ہے اور سلسلہ جاری ہے۔ 


   (١٠) آپ کے مذہبی اخبار شائع ہوں اور وقتاً فوقتاً ہر قسم کے حمایت مذہب میں مضامین تمام ملک میں بقیمت و بلاقیمت روزآنہ یا کم ازکم ہفتہ وار پہنچاتے رہیں۔ 


    اس جہت سے بھی کوششیں جاری ہیں