Fatiha Ki Sharai Haisiyat
فاتحہ کی شرعی حیثیت (دعائے برکت بر طعام ضیافت المعروف)
پندرہ سو سالہ میلادالنبیﷺ کی نسبت سے نوری مشن کی 156 ویں اشاعت"فاتحہ کی شرعی حیثیت" از علامہ محمد گُل خان کابلی منظر عام پر
مالیگاؤں: فاتحہ خوانی مستحسن و باعثِ ثواب اور کتاب و سُنّت سے ثابت ہے- جس پر اعلیٰ حضرت امام احمد رضا قادری بریلوی، علامہ عبدالسمیع بیدل رامپوری اور شیخ الکل علامہ محمد گل خان کابلی کی تصانیف زیادہ مشہور ہیں- آخر الذکر بزرگ کی کتاب "دعاے برکت بر طعام ضیافت" عرفی نام "فاتحہ کی شرعی حیثیت" مالیگاؤں سے چھپ کر منظر عام پر ہے- یہ نوری مشن مالیگاؤں کی 156 ویں اشاعت ہے؛ جس کے مصنف حضور صدر الافاضل کے پیرومرشد و استاد گرامی شیخ الکل علامہ محمد گل خان کابلی جلال آبادی ثم مرادآبادی تغمدہ الہادی ہیں؛ کتاب نہایت سنجیدہ و علمی اور دلائل سے پُر ہے؛ جس پر تحقیق، تخریج و تحشیہ کا کام مشہور اسکالر مفتی محمد ذوالفقار خان نعیمی ککرالوی نے انجام دیا ہے- کتاب کے بِلاقیمت حصول کے لیے مدینہ کتاب گھر مدینہ مسجد مالیگاؤں رابطہ کریں
مصنف: استاد و مرشد صدر الافاضل حضور شیخ الکل علامہ محمد گل خان کابلی ثم مرادآبادی رحمۃ اللہ علیہ
تقدیم و تخریج: مفتی محمد ذوالفقار خان نعیمی خلیفہ حضور تاج الشریعہ و حضور محدث کبیر
نوری دار الافتاء مدینہ مسجد محلہ علی خاں کاشی پور اتراکھنڈ
قدیم اشاعت: ۱۸۹۸ء۔۱۹۳۰ء مرادآباد
جدید اشاعت: ذوالحجہ ۱۴۳۶ھ۔۲۰۱۵ء۔ مالیگاؤں
زیر اہتمام: نوری مشن مالیگاؤں
صفحات: ۳۲
ناشر: نوری مشن مالیگاؤں
PDF DOWNLOAD LINK 👇🏻