تاجدار ختم نبوت کہنا کیسا ہے ؟ بہت ہی خوبصورت جواب از علامہ مولانا استاد العلماء مفتی محمد اشتیاق القادری دامت برکاتہم العالیہ
Tajdar-e-Khatm-e-Nabuwwat Kehna Kaisa Hai? | تاجدار ختم نبوت کہنا کیسا ہے؟
کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ تاجدار خاتم النبین کہنا کیسا ہے؟ .... قرآن و حدیث کی روشنی میں رہنمائی فرمائی۔ ﷽ الــــجــــــواب بـــعــون الـلّٰـه الــعـليم الـوهـاب وهـو الـمـوفـق لــلـــحـــق والـــــــــــصـــــــــــــواب "تاجدارِ خاتم النبیین" ایک عجیب و اختراعی، نامانوس و ابتداعی، اور جاہلانہ و احمقانہ ترکیب و تعبیر ہے، اردو زبان و ادب میں اس قسم کی مجنونانہ ترکیبات منقول و مسموع ہیں نہ مستعمل و معتبر، البتہ اس طرح کی بات بولنے والا اگر مسلمان ہے تو ظاہر یہ ہے کہ اس کا عقیدہ ہرگز ہرگز یہ نہیں ہوگا کہ وہ مخلوقات و کائنات میں خاتم النبیین، رحمة للعالمین، شفیع المذنبین ، سیدنا محمد رسول الله صلى الله تعالى عليه و على آله و صحبه و بارك وسلم کے لیے کسی کو تاجدار و سلطان اور بادشاہ و حکمران مانتا ہو، بلکہ اس نے اس ترکیب کو اپنی جہالت و نادانی اور اردو کے اطلاقات و استعمالات سے غفلت و بے خبری کے سبب "تاجدارِ ختمِ نبوت" کے ہم معنی سمجھا اور چونکہ "خاتم النبیین" کا لفظ قرآنِ کریم میں آیا ہے تو اس نے سوچا کیوں نہ اس سے پہلے لفظِ ت…