Kya Hanafi Kisi Maslay Mein Imam Shafi Ki Taqleed Kar Sakta Hai? | کیا حنفی کسی مسئلے میں امام شافعی کی تقلید کر سکتا ہے؟
اس فتویٰ میں حنفی فقہ کے تحت حرمتِ مصاہرت کا تفصیلی حکم بیان کیا گیا ہے اور یہ وضاحت کی گئی ہے کہ آیا کسی حنفی کے لیے کسی خاص مسئلے میں امام شافعی....
Kya Hanafi Kisi Maslay Mein Imam Shafi Ki Taqleed Kar Sakta Hai? | کیا حنفی کسی مسئلے میں امام شافعی کی تقلید کر سکتا ہے؟
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ احناف کے نزدیک جس طرح نکاح سے حرمت مصاہرت ثابت ہوتی ہے زنا اور دوائع زنا سے بھی حرمت مصاہرت ثابت ہوجاتی ہے جبکہ شوافع اور مالكيه حضرات کے نزدیک زنا اور دوائع زنا سے حرمت مصاہرت ثابت نہیں ہوتی، دریافت یہ کرنا ہے کہ کیا کوئی حنفی حنفی رہتے ہوۓ فقط اس مسئلہ میں امام شافعی یا إمام مالك کی تقلید کر سکتا ہے اور اسے فقط اس مسئلے میں إمام شافعی یا إمام مالک کا مقلد قرار دیا جاسکتا ہے جیسا کہ الأزهر الشريف کے مفتیان کرام کا کہنا ہے یا اسے مکمل طور پر شافعی المذہب يا مالك المذهب ہو کر ہی اس مسئلہ میں امام شافعی يا إمام مالك علیهما الرحمة کی تقلید کی اجازت ہوگی؟؟؟ المستفتی: محمد أحمد زرقاني الأزهري ازھر شریف، قاہرہ، مصر حضور تفصیلی جواب عنایت فرمائیں۔ بــســم الــلــه الـــرحــــمــــن الــــرحــــــــــــــيــــــــــــــــــــــم الحمد لله رب العالمين، و الصلاة والسلام على أشرف الأنبياء والمرسلين، و على آله و صحبه أجمعين۔ الــــجــــــواب بـــعــون الـلـه الــعـليم الـوهـاب وهـو الـمـوفـق لــلـــحـــق و الـــــــصـــــــــواب ہمارے فقہائے احناف رحمهم ال…