Kya Apne Aap Ko Ashiq-e-Rasool Kehna Durust Hai? | کیا اپنے آپ کو عاشق رسول کہنا درست ہے؟

اس مضمون میں یہ مسئلہ زیر بحث ہے کہ کیا اپنے آپ کو عاشق رسول کہنا درست ہے؟ اعتراض کرنے والوں کے شکوک و شبہات کا تفصیلی اور مستند جواب۔۔۔
Kya Apne Aap Ko Ashiq-e-Rasool Kehna Durust Hai? | کیا اپنے آپ کو عاشق رسول کہنا درست ہے؟
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلے میں کہ اپنے اپ کو عاشق رسول کہنا کیسا ہے کیونکہ اعتراض کرنے والا اعتراض میں یہ کہتا ہے کہ عاشق رسول کہنا غلط ہے کیونکہ کیا ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہم اپنی بہن کے عاشق ہیں اپنی ماں کے عاشق ہیں حالانکہ محبت تو بہن اور ماں سے بھی کرتے ہیں اس کا تسلی بخش جواب عطا فرمائیے گا اللہ تعالی دونوں جہان میں بے شمار برکتیں اپ کو عطا فرمائے امتیاز علی تلھر ضلع شاہجہاں پور بِـسْمِ الـلّٰـهِ الـرَّحْـمٰـنِ الـرَّحِـيْـمِ الــجـواب بـعـون الـلـه الـعـليم الـوهـاب وهـو الـمـوفـق لـلـحـق  و الــصـواب : ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ رسول الله صلى الله تعالى عليه وسلم سے اپنی جان، مال، والدین، اولاد اور تمام جہان سے زیادہ محبت کرے. سیدنا انس بن مالک رضی الله تعالى عنه فرماتے ہیں کہ رسول الله صلى الله تعالى عليه وسلم نے ارشاد فرمایا : لَا يُؤْمِنُ أحَدُكُمْ، حتَّى أكُونَ أحَبَّ إلَيْهِ مِن والِدِهِ ووَلَدِهِ والنَّاسِ أجْمَعِينَ. (صحيح بخاری، حدیث نمبر 15. صحيح مسلم، حديث نمبر 70) تم میں سے کوئی شخص مومن نہیں ہوسکتا جب تک کہ میں اس کے نزدیک اس کے والد، اس کی اولاد اور تمام لوگوں سے …