Hum jins parasti ko "Liwatat" kehna az rooa-e-shari'at kaisa hai? | ہم جنس پرستی کو لواطت کہنا از روۓ شرع کیسا ہے؟
اس تحریر میں ہم جنس پرستی کو "لواطت" کہنے کی شرعی حیثیت پر تفصیلی بحث کی گئی ہے۔ اس بات کا جائزہ لیا گیا ہے کہ اس اصطلاح کا استعمال سیدنا لوط علیہ...
Hum jins parasti ko "Liwatat" kehna az rooa-e-shari'at kaisa hai? | ہم جنس پرستی کو لواطت کہنا از روۓ شرع کیسا ہے؟
ہم جنس پرستی کو لواطت کہنا از روۓ شرع کیسا ہے؟ کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ہم جنس پرستی کو لواطت کہنا از روؤ شرع کیسا ہے؟ میں نے چالیس سال قبل " ہمارے پیغمبر" نامی کتاب مصنف غالباً ' أحمد مصطفیٰ راہی ، میں پڑھا تھا " کہ حضرت لوط علیہ السلام کی قوم کی بد فعلی کو ' لواطت ' کہنا سراسر پیغمبر کی شان میں گستاخی ہے " اور اس کتاب میں کوئی دوسرا نام دیا گیا تھا ۔ صاحب تصنیف کی یہ عبارت عقلاً بھی درست لگتی ہے کہ کسی قوم کی بد فعلی کو اس قوم کے پیغمبر کے نام نامی اسم گرامی سے منسوب کرنا نہایت نازیبا ہے۔ بینوا و تؤجروا ۔ المستفتی : (حافظ) سعید احمد واحدی جادوں پور ، بریلی شریف٢٠ ربیع النور شریف ١٤٤٦ ہجری ۔ بــســم الــلــه الـــرحــــمــــن الــــرحــــــــــــــيــــــــــــــــــــــم الــــجــــــواب بـــعــون الـلـه الــعـليم الـوهـاب وهـو الـمـوفـق لــلـــحـــق و الـــــــصـــــــــواب : الله تعالیٰ ہمیں تمام انبیائے کرام عليهم الصلوات و التسليمات کا ادب و احترام بجالانے کی توفیق عطا فرمائے اور ان کی شانِ اقدس و اطہر میں …