Baray hoz se kutta pani pee le to pani napak hoga ya pak?| بڑے حوض سے کتا پانی پی لے تو پانی ناپاک ہوگا یا پاک؟

اس تحریر میں قرآن و حدیث کی روشنی میں بڑے حوض میں کتے کے گرنے، پانی پینے یا زندہ نکلنے کی صورت میں حوض کے پاک یا ناپاک ہونے کا تفصیلی شرعی حکم۔۔۔۔
Baray hoz se kutta pani pee le to pani napak hoga ya pak?| بڑے حوض سے کتا پانی پی لے تو پانی ناپاک ہوگا یا پاک؟
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ بڑے حوض سے کتا پانی پیلے یا کتا حوض میں گر جائے اور زندہ نکل جائے تو اس خوض کے پاک یا ناپاک ہونے کے بارے میں کیا حکم ہے۔  قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں مستسفی: محمد عارش رضا فتح پور سیکری آگرہ بــســم الــلــه الـــرحــــمــــن الــــرحــــــــــــــيــــــــــــــــــــــم الــــجــــــواب بـــعــون الـلـه الــعـليم الـوهـاب وهـو الـمـوفـق لــلـــحـــق و الـــــــصـــــــــواب  دہ در دہ پانی نجاست کے پڑنے یا نجاست پر گذرنے سے ناپاک نہیں ہوتا جب تک نجاست کی وجہ سے اس کا رنگ، یا مزہ، یا بو نہ بدل جائے۔ علامہ ابراہیم بن محمد بن ابراہیم حلبی رحمه الله تعالی فرماتے ہیں  إذا كان الحوض عشرا فى عشر فهو كبير لايتنجس بوقوع النجاسة مطلقا لا موضع الوقوع و لاغيره إذا لم ير لها أثر. (غنية المتملى شرح منية المصلى، ص 98) یعنی دہ در دہ حوض کبیر ہے جو نجاست پڑنے سے ناپاک نہیں ہوتا، نہ نجاست پڑنے کی جگہ اور نہ دوسری جگہ جب تک کہ نجاست کا اثر ظاہر نہ ہو۔ :اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ لکھتے ہیں جس پانی کی سطح بالاکی مساحت سوہاتھ ہو مثلاً دس دس ہات…