Bad-Aqeeda Shakhs Ke Liye Dua-e-Maghfirat Karna Kaisa Hai? | بد عقیدہ شخص کے لیے دعا مغفرت کرنا کیسا ہے؟
بد عقیدہ شخص کے لیے دعا مغفرت کرنا کیسا ہے؟ از حضرت علامہ مولانا استاد العلماء مفتی محمد اشتیاق القادری دامت برکاتہم العالیہ
Bad-Aqeeda Shakhs Ke Liye Dua-e-Maghfirat Karna Kaisa Hai? | بد عقیدہ شخص کے لیے دعا مغفرت کرنا کیسا ہے؟
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل میں کہ دیوبندی ٬ وہابی اور رافضی کے لیے استغفار کرنا ٬ فاتحہ خوانی کرنا کیا ہے؟ اور کچھ علماء نے بھی فاتحہ خوانی کے اعتراض کرنے پر کبھی تاویل کرتے ہیں کہ آپ کے پاس ان کے دیوبندی و وہابی ہونے کا کیا ثبوت ہے؟ اور کبھی کہتے ہیں کہ بطور سیاست ہم ان کے گھر گئے اور فاتحہ خوانی کی ٬ چونکہ علماء کا خاص کر ان کے اس فعل سے مسلک حق و باطل کا امتیاز بالکل عوام سے ختم ہو گیا ہے ٬ بد مذہبوں کا رد نہ کرنا ٬ ان کے گھر جانا ٬ چندہ وصول کرنا اوران کے شادی بیاہ اور نکاح خوانی کرنا کیا ہے؟ المستفتی: سید بشارت حسینن، سرنکوٹ ٬ پونچھ ٬ جموں وکشمیر۔ بــســم الــلــه الـــرحــــمــــن الــــرحــــــــــــــيــــــــــــــــــــــم الــــجــــــواب بـــعــون الله العلیم الوھاب وھو الموفق للحق و الصواب جو شخص دیوبندیوں ، وہابیوں اور رافضیوں کے پیشواؤں کے عقائدِ کفریہ و عباراتِ خبیثہ سے واقف ہوکر ان کو حق سمجھے ، ان کو اپنا مقتدا و پیشوا جانے، یا کم ازکم ان کو مسلمان سمجھے وہ مسلمان نہیں ہے، ایسے شخص کی نمازِ جنازہ پڑھنا، اس کے لیے مغفرت کی دعا کرنا، فاتحہ خوانی ی…