Imam nisai wa sunane nisai ki ahamiyat wa efadiyat buzurgo ki nazar me | امام نسائی و سنن نسائی کی اہمیت اور افادیت بزرگوں کی نظر میں
امام نسائی و سنن نسائی کی اہمیت اور افادیت بزرگوں کی نظر میں:
آئمہ صحاح ستہ میں امام نسائی رحمة اللہ علیہ اور ان کی کتاب سنن نسائی شریف.....
Imam nisai wa sunane nisai ki ahamiyat wa efadiyat buzurgo ki nazar me | امام نسائی و سنن نسائی کی اہمیت اور افادیت بزرگوں کی نظر میں
امام نسائی و سنن نسائی کی اہمیت اور افادیت بزرگوں کی نظر میں آئمہ صحاح ستہ میں امام نسائی رحمة اللہ علیہ اور ان کی کتاب سنن نسائی شریف اہم حثیت رکھتی ہے۔ ہم یہاں پر ان کی مختصر سیرت اور ان کی کتاب کا تعارف پیش کرتے ہیں۔ ولادت :۔ آپ کی ولادت خراسان کے ایک مشہور شہر نسا ( ن کی زبر کے ساتھ) میں پیدا ہوئے۔ امام نسائی رحمةاللہ علیہ خود اپنی ولادت کا ذکر فرماتے ہوے ارشاد فرمایا کہ میرا سال پیدائش 215 ھ ہے۔ سیر اعلام النبلاء ج 11 ص 200 الرقم 2588 مکتبہ توفیقیہ نام :۔ آپ کا نام نامی اسم گرامی ابو عبد الرحمن احمد بن شعیب بن علی بن بحر بن سنان بن دینار نسائی ہے۔ تاریخ مدینہ دمشق ج 71 ص 170 الرقم 9650 دار الفکر ابتدائی حالات:۔ ابتدائی تعلیم کے پندرہ سال کی عمر میں امام نسائی رحمة اللہ علیہ نے علم حدیث کی تحصیل شروع کی سب سے پہلے وہ قتیبہ بن سعید بلخی کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ان کی خدمت میں ایک سال دو ماہ رہ کر علم حدیث حاصل کیا بعد ازاں دوسرے اساتذہ حدیث کی طرف رجوع کیا ۔ تذکرة الحفاظ جز 2 ص 486 الرقم 719 اساتذہ:۔ امام نسائی رحمة اللہ علیہ کے کثیر اساتذہ کرام رضی اللہ عنھم تھے کچھ کے اسماء…